ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نور مقدم کیس؛ پولیس نے ملزم کا کال ریکارڈ حاصل کر لیا، تہلکہ خیز انکشافات

نور مقدم کیس؛ پولیس نے ملزم کا کال ریکارڈ حاصل کر لیا، تہلکہ خیز انکشافات
کیپشن: zahir jaffer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نور مقدم کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے ملزم کا کال ریکارڈ حاصل کر لیا۔

پولیس ذرائع  کے مطابق ملزم وقوعہ کے روز اپنے والدین سے رابطے میں تھا، ملزم نے والدین کو واقعہ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔  ملزم کی کال ریکارڈ اور اعترافی بیان کے بعد والدین کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے چار دفعہ والدین سے بات کی جس کا دورانیہ 30 منٹ سے زائد ہے۔ ملزم نے اس دوران دیگر نمبروں پر بھی کال کی جس کی تحقیقات جاری ہے۔

ادھر اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ جج شعیب اختر نے نور مقدم قتل کیس کے ملزمان کو 14 دنوں کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل نے استدعا کی ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے جس پر مقتولہ کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ہمیں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔اس کے بعد عدالت نے ملزمان کے وکیل کی درخواست پر ملزمان کو جیل بھیجنے اور 10اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے حکم دیا ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer