لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات  کا پانچویں ہفتےکاججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات  کا پانچویں ہفتےکاججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات  کا پانچویں ہفتےکاججز روسٹر جاری کردیا گیا ۔پرنسپل سیٹ پر3 ڈویژن اور9سنگل بینچز سماعت کریں گے، ججز روسٹر کا اطلاق 2 اگست سے ہوگا.
  تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے ججز روسٹر جاری  کردیا جس کے مطابق ڈویژنل بینچ نمبر1 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس انوار حسین شامل ہیں ۔ڈویژنل  بینچ نمبر دو میں جسٹس  رسال حسن سید اور جسٹس جسٹس عابد حسین چٹھہ شامل ہیں جبکہ ڈویژنل بنچ نمبر تین میں جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں ،تینوں ڈویژنل  بینچز  تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔
۔ڈویژنل  بینچ میں شامل تمام ججز سنگل  بینچ  کی  حیثیت سے بھی سماعت کریں گے ،چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ سمیت 9ججز سنگل بینچ میں شامل ، ججز روسٹر جاری کردیا گیا،
پرنسپل سیٹ  میں  چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ  محمدامیربھٹی ،جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس رسال حسن سید ، جسٹس سہیل ناصر ، جسٹس عابد حسین چٹھہ،جسٹس انوار حسین ، جسٹس علی ضیاء باجوہ اور جسٹس محمد شان گل شامل ہیں۔