ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ممبران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری

ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ممبران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری
کیپشن: technical education
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)محکمہ صنعت و تجارت نے فنی تعلیمی بورڈ کے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چار ممبران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صنعت و تجارت نے فنی تعلیمی بورڈ کے ممبر پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے،فقیر محمد قیفی ،ارشد محمود،عارف اقبال اور ڈاکٹر افتخار حسین کو بورڈ ممبر تعینات کیا گیا ہے،مزید ایک بورڈ ممبر کا انتخاب وائس چانسلر یو ای ٹی خود کریں گے۔محکمہ صنعت و تجارت نے بورڈ ممبران کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیاہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر انتظام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیرزکا امتحان 29 جولائی سے لیا جائے گا,فنی تعلیمی بورڈ کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے پہلےسالانہ امتحان میں ڈپلومہ ان کامرس،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن، میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل بھی شامل ہیں۔

امتحان میں ایک لاکھ تیئس ہزار طلبا وطالبات شرکت کریں گے۔امتحان کیلئے 300 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں,ٹیکنیکل بورڈ کےمطابق طلبا کی رولنمبر سلپس پہلے ہی بورڈ کی ویب سایٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں، امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer