شاہین عتیق: حکم امتناعی کے باوجود دکان پر قبضہ کرنے کا معاملہ، 80 سالہ معمر شخص زخمی حالت میں عدالت پہنچ گیا۔ عدالت نےاندراج مقدمے کی درخواست پر رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اسی سالہ معمر شخص بابا رحمت زخمی حالت میں پیش ہوا، جہاں اس نے سینہ کوبی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ غریب آدمی ہے، عبدالکریم روڈ پر کباڑیے کی دکان کرتا ہے، اس نے محمد اکرام سے دکان کرائے پر لی،اکرم نے اسے زبردستی نکالنے کی کوشش کی۔
عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا، اس کے باوجود اس پر تشدد کیا گیا اور سامان پر قبضہ کرکے اس کو نکال دیا گیا۔ وہ دکان پر گیا اس پر تشدد کیا گیا۔ عدالت نےبابارحمت کی اندراج مقدمے کی درخواست پر قلعہ گجر سنگھ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔