(مانیٹرنگ ڈیسک) سانپ ایک رینگنے والا جانور ہے، جو جانوروں کی زمرہ بندی خزندہ سے تعلق رکھتا ہے، سانپ کی بہت سی اقسام ہیں، کچھ زہریلے بھی ہوتے ہیں، کچھ سانپ دومنہ والے ہوتے ہیں، کچھ سانپ پانی میں رہتے ہیں تو کچھ زمین پر رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ سانپوں میں اڑنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔
سانپ کا نام ہی انسان کو شدید خوف میں مبتلا کردیتا ہے اگر سانپ سے آمنا سامنا ہوجائے تو یقیناً انسان کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور ڈسنے کی صورت میں انسان کی موت یقینی ہوجاتی ہے،ایک منہ والا معمولی سانپ اس قدر خطرناک ہوتا ہے اگر ایک دھڑ دو منہ والا سانپ کہیں نکل آئے تو وہ کتنا خطرناک ہوگا؟
امریکی وی لاگر برائن بارکزک نے ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر دو منہ والے خوفناک سانپ کی چند سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرکے صارفین میں خوف وہراس پھیلا دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو منہ والا انتہائی خطرناک سانپ دونوں منہ سے اپنا شکار کھا رہا ہے، سانپ دونوں منہ سے دو چوہوں کو کھارہا ہے۔
View this post on Instagram