ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

محرم الحرام
کیپشن: محرم الحرام کی سیکورٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس، سیف سٹیز اتھارٹی شہر میں جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ مزید موثر بنانے کےلئے 50 اضافی کیمرے اور مختلف مقامات پر پورٹیبل کیمروں کا استعمال کرے  گی۔
تفصیلات کے مطابق سیف سٹیز میں لاہور پولیس اوراتھارٹی افسران کےمنعقدہ اجلاس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار علی خان نے کی جبکہ اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی سمیت دیگر افسران موجودتھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ڈی آئی جی محمد کامران خان نے کیمروں کے ذریعے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام سکیورٹی کے انتظامات شروع کر دیے۔ جلوسوں اور مجالس کی کوریج کیلئے 600 سے زائد کیمرے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کریں گے۔

سیف سٹیز اتھارٹی لاہور پولیس کے ساتھ مل کر جلوس کے راستوں کا سروے کرے گی اورمختلف مقامات پر مزید 50 کیمرے لگائے گی۔ تمام ضروری پوائنٹس کو پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے بھی کوور کیا جائے گا۔جلوس کے راستوں پر اتھارٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔سنٹر سے 3 شفٹوں میں 200 سے زائد پولیس کمیونیکیشن افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ لاہور پولیس، واسا سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے سیف سٹی میں ڈیوٹی دیں گے۔