قیصر کھوکھر: سول سیکرٹریٹ میں تعینات خواتین افسروں کی سنی گئی, ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے خواتین افسران کیلئے نماز کی الگ جگہ بنانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں تعینات خواتین افسروں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری نے خواتین کیلئے نماز کی الگ جگہ بنانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ نماز کی جگہ سول سیکرٹریٹ کی نئی تعمیر ہونیوالے عمارت میں بنائی جائے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے خواتین افسروں کی سہولت کیلئے سول سیکرٹریٹ میں نیا ڈے کیئر سنٹر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ارم بخاری کا مزید کہنا ہے کہ سول سیکرٹریٹ میں خواتین افسروں کے بچوں کی نگہداشت کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈے کیئر سنٹر بنایا جائے گا، جہاں تربیت یافتہ سٹاف تعینات ہوگا اور بچوں کی بہترانداز میں کیئر کی جاسکے گی۔