ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمن کی شہبازشریف سے ملاقات، اہم سیاسی فیصلے

مولانا فضل الرحمن کی شہبازشریف سے ملاقات، اہم سیاسی فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات، عیدالاضحی کے بعد ہونے والی اے پی سی موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت کی گئی۔

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مولانا فضل الرحمان متحرک ہوگئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے ملاقات میں عیدالاضحی کے بعد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر مشاورت کی۔ دونوں بڑے سیاسی رہنماؤں نے مشترکہ اتفاق کیا کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوگئی اور نہ صرف معشیت تباہ ہوگئی ہے بلکہ عام آدمی بھی مشکلات کا شکار ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کی طبیعت دریافت کی اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت کے حوالے سے دریافت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت دھاندلی کی پیداوارہے، مہنگائی بے روزگاری سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک دن حکومت کی وجہ سے ملک ڈوب رہا ہے اور اس بار آزادی مارچ متحد ہوکر کریں گے۔

قائد حزب اختلافات شہبازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت 2 سالوں میں عوام کے مفاد کا خیال رکھنے میں ناکام رہی ہے، حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں چینی کی قیمتیں آج آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ ملک میں پہلے پٹرول اور اب گندم کی قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال میں مہنگائی آسمانوں کو چھو چکی ہے، پیداواری اہداف میں ہم بری طرح سے ناکام ہوئے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسی حکومت نہیں آئی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد اے پی سی بلائی جائے گی، عوام نے پہلے کبھی اتنی بدترین حکمران نہیں دیکھی۔ سرکاری نرخوں پر جو آٹا مل رہاہے وہ کھانے کے لائق نہیں اور پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی سے بچانے میں ناکام رہی ہے۔