ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مویشی منڈی جانیوالے کورونا ٹیسٹ کیلئے تیارہو جائیں

مویشی منڈی جانیوالے کورونا ٹیسٹ کیلئے تیارہو جائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) کیٹل مارکیٹ میں عید قرباں پہ جانور خیریدارہو جائیں ہوشیار ، پنجاب حکومت کیٹل مارکیٹوں میں شہریوں کے کرونا ٹیسٹ لے گی۔کیٹل مارکیٹس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں سمارٹ سیمپلنگ بھی کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کی سربراہی میں کرونا انسداد کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا سمیت چیف سیکرٹری اور محکمہ صحت کے سیکرٹریز سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔اجلاس میں کرونا انسداد کمیٹی کو محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ کیٹل مارکیٹ میں سمارٹ سیمپلنگ کرنے بھی اجازت دی جائے جس پر کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق کیٹل مارکیٹس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں سمارٹ سیمپلنگ بھی کرے گی ۔
کیٹل مارکیٹس میں مجموعی طور پر 4ہزار سے زائد سیمپل پنجاب بھر کے ہاٹ سپاٹ منڈیوں سے لیے جائیں گے۔

دوسری جانب  کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بدھ سے مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا اعلان کردیا جبکہ تاجر تنظیموں نے فیصلے کی مخالفت کردی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں  ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

   پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے  بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور  سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان آج نوٹیفکیشن جاری کریں گے،  مارکیٹیں آج رات سے بند کر دی جائیں گی، مارکیٹیں آئندہ 10 دن بند رہیں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer