( بسام سلطان ) گرینڈ ہیلتھ آلائنس جنرل ہسپتال کاعید کے بعد ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاؤنس نہ دینے پر تحریک چلانے کا اعلان، محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ پر کیے جانے والے پرچے کی بھی سخت مذمت کی گئی۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس جنرل ہسپتال محکمہ صحت کے خلاف ایک بار پھر میدان میں آگئی، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جنرل ہسپتال ڈاکٹر عمار یوسف نے عید کے بعد سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ رسک الاؤنس ہمارا حق ہے، ہم تحریک چلائیں گے کہ تمام ہیلتھ پروفیشنلز وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو رسک الاؤنس کی مد میں بیس بیس روپے اپنی جیب سے دیں گے۔
ڈاکٹرعمار یوسف نے محکمہ اینٹی کرپشن کی ہسپتال انتظامیہ کے خلاف پارکنگ کے معاملے پر دی جانے والی ایف آئی آر کی بھی مذمت کی۔ اگر محکمہ کو کوئی تحقیقات کرنی ہے تو پارکنگ کے ٹھیکے داروں سے کریں۔
وائے ڈی اے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں کمی کا سہرا ہیلتھ پروفیشنلز کے سر جاتا ہے، آج رسک الاؤنس کے حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے اور عید کے بعد ملک بھر میں تحریک چلائیں گے۔