ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ بزدار کے دوست کیلئے سرکاری دفتر گیسٹ ہائوس میں تبدیل

وزیر اعلیٰ بزدار کے دوست کیلئے سرکاری دفتر گیسٹ ہائوس میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل،قذافی بٹ :دوست ہوتوسردارعثمان خان بزدارجیسا۔بزدار سرکار نےقریبی دوست کےلیےسرکاری دفترکو خالی کرا کر گیسٹ ہائوس میں تبدیل کردیا،ریسرچ سنٹربنانےکا کہہ کر وزیراعلی پنجاب کےقریبی دوست ملک محمد مسعود اعوان کی رہائش گاہ بنا دیا گیا۔


محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کےدفاترکومیاں چنوں سےتعلق رکھنے والےوزیراعلیٰ پنجاب کےقریبی دوست اور چیئرمین ایگری سیڈ و فرٹیلائزر ملک محمد مسعود اعوان کی ذاتی رہائش گاہ میں تبدیل کردیا گیا،ذرائع کےمطابق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سےمحکمہ سوشل ویلفیئرکےاعلیٰ حکام کو حکم دیا گیا ہےکہ فوری طور پر بیت المال کےدفاتر خالی کرائے جائیں جہاں فیض احمد فیض ریسرچ سنٹر بنایا جائےگا،مگرریسرچ سنٹر بنانےکی بجائے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹراورامین بیت المال پنجاب کےسرکاری دفاتر کوخالی کرا کروہاں بیڈ،صوفے،اے سی اور ایل ڈیزلگا دی گئیں۔

یہ تمام خرچہ بھی سرکاری خزانے سےکیا گیا،جس کےبعد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ہی حکم پر دونوں تیار شدہ کمرے وزیراعلی ٰکےقریبی دوست ملک محمد مسعود اعوان کےحوالے کر دئیےگئے،ذرائع کے مطابق ملک محمد مسعود اعوان اکثرشام کےاوقات میں بیت المال پنجاب کےدفتر میں قائم رہائش گاہ آتےہیں اور صبح واپس چلےجاتےہیں،اس معاملے پرڈی جی سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال شاہد نیاز نےموقف دینےسےمعذرت کر لی،شاہد نیاز کا کہنا تھا کہ اس وقت اس معاملے پرکوئی بات نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مسلم لیگ ن کے50 اراکین کےساتھ روابط کا ایک مرتبہ پھردعویٰ کیا ہے ،کہتے ہیں کہ پچاس کے قریب لیگی ارکان کےحکومت کےساتھ رابطوں نےلیگی رہنماؤں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔


وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نےاحسن اقبال کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نیب کےچکر لگا لگا کراپنا ذہنی توازن کھو بیٹھےہیں،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 50 اراکین رابطےمیں ہیں،جبکہ بقیہ ارکان کو متنفرہونے سے بچانے کے لیے احسن اقبال پی ٹی آئی کےارکان سے متعلق بیانات دے رہے ہیں، غیر متحدہ اپوزیشن کی حکومت گرانےکی خواہش آئندہ تین سال تک پوری ہونا ناممکن ہے،غیر متحدہ اورغیرمنظم اپوزیشن جماعتیں عوامی اعتماد پرقائم پی ٹی آئی حکومت نہیں گرا سکتیں۔



Azhar Thiraj

Senior Content Writer