ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن امتحانات کی تاریخ کااعلان کردیا

پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن امتحانات کی تاریخ کااعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی نےسب سے بڑے آن لائن امتحانات کےلیےتیاری مکمل کرلی،80 ہزار طلباء گھربیٹھے آن لائن امتحان دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق  کورونا وباءمیں تعلیمی اداروں کی بندش تاحال برقرار ہے،ان حالات میں  پنجاب یونیورسٹی نےتعلیمی سفر جاری رکھنےکا فیصلہ کیا،5 اگست سے بی اے اور بی ایس سی کےامتحانات آن لائن لیےجائیں گے،وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نےآن لائن امتحان کی پالیسی پر بریفنگ دی۔55 ہزار طلبا نے آن لائن امتحان کے لیے رجسٹریشن کروالی۔

ان کا کہناتھا کہ نقل سے بچنے کے لیے طالبعلم امتحان سے20 منٹ قبل کمرے میں تمام چیزیں چیک کرائیں گے۔25 طلبا پر ایک انوجلیٹر ڈیوٹی دے گا، آپس میں بات کی تو امتحان کینسل ہوگا، پنجاب یونیورسٹی کےمطابق اگر طلبا کے پاس آن لائن امتحان دینے کی سہولت نہیں توحالات بہتر ہونے پر روایتی امتحان دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی نے 41 ہزار سے زائد امیدواروں کو سیف ایگزام براؤزر میں لاگ ان کرنے کیلئے پاس ورڈ جاری کئے، امیدوار امتحان سے قبل یہ براؤزر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو اپنے کمپیوٹر پر امتحان دینے کے لئے ایک کیمرہ اور ہیڈ فون رکھنا ہوگا، امتحان کو سکیورٹی پروف بنایا گیا ہے۔

سیف ایگزام براؤزر میں لاگ ان سے پہلے امیدوار کو گوگل میٹ میں پاس ورڈ کے ذریعے شامل ہونا ہوگا۔ یونیورسٹی نے ہر 25 طلبہ پر ایک پراکٹر جبکہ ہر دس پراکٹرز پر ایک سپرانٹنڈنٹ تعینات کیا ہے جو کمپیوٹر پر مانیٹرنگ کر رہے ہوں گے۔ پرچہ شروع ہوتے ہی امیدوار کے کمپیوٹر پر باقی تمام ایپس خود بخود غیر فعال ہو جائیں گی۔

   پنجاب یونیورسٹی نے گریجوایشن کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا تھا جس کے تحت بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کا آن لائن امتحان 5 اگست سے شروع ہوگا،   آن لائن امتحانات پانچ اگست سے 20 اگست تک جاری رہیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer