(سٹی42)رواں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی شوبز انڈسٹری کے لئے اچھا ثابت نہیں ہورہا، کئی مشہور شوبز سٹارز دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں،جس کی وجہ سےفلم انڈسڑی کی خوشیاں غم میں بد گئیں،اب ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ کا انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شوبز سٹارز کے لئے رواں سال ناساز ثابت ہورہا ہے جس کی وجہ سے فلموں اور ڈراموں میں کام کا سلسلہ روکا ہوا ہے،اموات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا، پہلے بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپور،عرفان خان اور شوشانت نے خودکشی کرلی،شوبزانڈسٹری نے وابستہ لوگ بھی 34 سالہ شوشانت کی موت کی خبر سن کر حیران رہ گئے تھے،اب ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ پیرس میں انتقال کر گئیں۔
مشہور ہالی ووڈ فلم 'گون ود دا ونڈ'سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ کی عمر104 برس تھی۔1939 کی فلم 'گون ود دا ونڈ' ہالی ووڈ کے سنہری دور کی یادگار ترین فلم تھی جس میں اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ ملینی کا کردار ادا کر کے نمایاں ہوئیں تھیں۔اداکارہ نے متعدد فلموں میں کامیاب اداکاری کی بدولت اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا،ہالی ووڈ میں ان کا اپنی بہن اداکارہ جین فونٹین کے ساتھ تنازعہ بھی چل رہا تھا۔
بہترین اداکاری کی بدولت ان کو 2 اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نواز کیا،دوسری عالمی جنگ سے پہلے کے فلمی دور کی آخری بڑی اداکارہ تھیں۔
۔
واضح رہے کہ قبل ازیں امریکی اداکارہ کیلی پریسٹن انتقال کرگئیں تھیں،وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں، ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شوہر نے دی،انہوں نے کیلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ ان کی پیاری اہلیہ کیلی پریسٹن دو سال تک کینسر سے لڑنے کے بعد اس جنگ میں ہار گئی ہیں اور اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔