( علی عباس ) قربانی کے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے تیاریاں شروع، شہر کے تمام داخلی راستوں پر پیشہ ور عملہ تعینات کردیا گیا۔
عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر شہر میں لائے جانے والے تمام جانوروں کو باقاعدگی سے چیچڑ مار سپرے کیا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 4390 بڑے اور 10254 چھوٹے جانوروں کو سپرے کیا جا چکا ہے۔ یہ سپرے جانوروں کو چیچڑیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق لاہور کے داخلی راستوں پر 15 چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔ اس مقصد کے لیے محکمہ نے 9 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز مختص کی ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران و اہلکار 8، 8 گھنٹوں کی تین شفٹوں میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔
مویشی منڈیوں کے قیام کے ساتھ ہی اس عمل کا دائرہ کار منڈیوں تک بڑھا دیا جائے گا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں محکمہ لائیو اسٹاک کی کارروائیاں جاری ہیں۔