پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کا گھر قبضے میں لے لیا

پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کا گھر قبضے میں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) احتساب عدالت کے احکامات پر پنجاب حکومت نےسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر  قبضے میں لے لیا۔

احتساب عدالت کے احکامات  پر پنجاب حکومت نے گلبرگ ٹو میں واقع سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے چار کنال 17 مرلے کے گھر ہجویری ہاؤس کو اپنے قبضے میں لے لیا، گھر میں موجود فرنیچر اور دیگر الیکٹرونک کی اشیاء بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ذیشان رانجھا کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے احکامات پر گھر کو قبضے میں لیا گیا اور اب یہ پنجاب حکومت کی ملکیت ہے ۔

اسحاق ڈارکا گھرتحویل میں لینےپرصاحبزادے علی ڈار نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھراسحاق ڈارنےسیاست میں آنے سے پہلے1988 میں خریدا تھا اور گھر میں بہن بھائیوں، والدین، بزرگوں کیساتھ یادیں محفوظ ہیں، علی ڈارنےاثاثےمنجمدکرنےاوراکاؤنٹ کی رقم حکومت کومنتقل پرکڑی تنقید کی ۔

Sughra Afzal

Content Writer