ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ڈکیتی کی بڑی واردات

لاہور میں ڈکیتی کی بڑی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) رائیونڈ روڈ پر گرین ایکٹر سوسائٹی میں 5 ڈاکو اوور سیز پاکستانی کے گھر سے 2 کروڑ مالیت کے قیمتی زیورات سمیت3 کروڑ روپےلوٹ کر فرارہوگئے، واردات کےدوران خواتین پر تشدد بھی کیا گیا۔

شہرمیں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، رائیونڈ میں ہونیوالی ڈکیتی میں اوور سیزپاکستانی کو کروڑوں روپے سے محروم کر دیا گیا، پولیس نے شک کی بناء پر گھر کے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

پانچ ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور 2 کروڑ مالیت کی پانچ ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں 16 ہزار امریکی ڈالر جن کی مالیت 25 لاکھ، 7 لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی سامان گھر سے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کے دوران گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

 واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایس پی صدر انویسٹی گیشن اور ایس پی سی آئی اے محمد عاصم نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا گیا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ڈی ایس پی سی آئی اے رانا اشفاق کی جانب سے گرد ونواح کے گھروں کی ملازمین کے کوائف بھی لیے گئے، پولیس پرامید ہے کہ جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer