ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن نے میڈیا کورٹس کی تجویز کے خلاف قرارداد جمع کرا دی

مسلم لیگ ن نے میڈیا کورٹس کی تجویز کے خلاف قرارداد جمع کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ن نے میڈیا کورٹس کی تجویز کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ حکومت کےمیڈیا کورٹس اقدام اورمیڈیا پر لگائی جانیوالی غیراعلانیہ سنسرشپ اوردبائو کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہےکہ ریاست کےچوتھےستون میڈیا کی مکمل آزادی کویقینی بنایا جائے، ایوان پی ٹی اے کے چیئرمین عامرعظیم باجوہ کی جانب سے حکومت کو سوشل میڈیا ویب سائٹس کوبلاک کرنے کی سفارش کر نے کو آزادی اظہار رائے کی نفی اورعوام کی آواز کو دبانے کا شر مناک منصوبہ قرار دیتا ہے۔

اس بات کا عہد کیا جاتا ہے کہ آزادی صحافت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، صحافیوں کےہراحتجاج میں بھرپورشرکت کرکے آزادی صحافت کےخلاف ہونیوالی سازشوں کو ہرصورت ناکام بنایا جائیگا۔

Shazia Bashir

Content Writer