(سٹی42) بارشوں سے اربن فلڈ کا امکان زیادہ ہے، پی ڈی ایم اےنے متعلقہ اداروں کو خبردار کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ راجہ خرم شہزاد عمر نے سنٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا، اور انتظامات کا جائزہ لیا، راجہ خرم شہزاد نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ، واسا، ریسکیو اور دیگر محکموں کو الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ 25 جولائی سے شروع ہوا ، دریائے راوی میں اس وقت 17 سے 18 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، 70 ہزار کیوسک پانی ہوا تو میڈیم فلڈ آسکتا ہے۔