صنم جاوید کو این اے 119 میں ریکٹ، 120 میں فوٹو فریم اور پی پی 150 میں تکیہ کے انتخابی نشان مل گئے

Sanam Javid, City42 , NA 119, Racket, Photo Frame, Pillow, Election2024 , Lahore politics
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آزاد امیدوار صنم جاوید  کو ریٹرننگ افسروں نےدو قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے  ایک حلقے میں الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی نشان الاٹ کردیئے۔  

 ریٹرننگ افسروں کی جانب سے صنم جاوید کو حلقہ این اے 119 سے ریکٹ کا نشان،این اے 120 سے تصویر کے فریم کا نشان اور پی پی 150 سے تکیہ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے، حلقہ این اے 119 میں صنم جاوید کے مدمقابل مریم نواز ہیں جس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

 گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے انہیں تینوں حلقوں میں الیکشن لڑنے  کا حکم جاری کیا تھا۔