ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر سرکاری وکلا صفائی مقرر

Cypher Case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے وکلا کے نہ آنے پر اسٹیٹ ڈیفنس کونسل کو بطور وکلا صفائی مقرر کر دیاہے۔

سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی،عمران خان اور بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے آج بھی عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ملک عبدالرحمان بانی پی ٹی آئی کیلئے ڈیفنس کونسل ہوں گے جبکہ یونس شاہ محمود قریشی کیلئے ڈیفنس کونسل ہوں گے، دونوں سرکاری وکلا ملزمان کی جانب سے بطور وکیل صفائی پیش ہوں گے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسٹیٹ کونسل ملزمان کی نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے۔عدالتی فیصلے پر شاہ محمود قریشی غصے میں آ گئے اور انہوں نے جیل کے کمرہ عدالت میں اسٹیٹ ڈیفنس کونسل یونس شاہ سے فائل چھین کر دیوار پر  دے ماری۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیکریٹ عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے مسلسل پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔