علی ساہی: پنجاب پولیس کو ا لیکشن ڈیوٹی کیلئے 1ارب19 کروڑ کےفنڈز جاری کردیئے گئے،آئی جی پنجاب نے الیکشن ڈیوٹی کے دوران ویلفیئر کا بھرپورخیال رکھنے کاحکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کیلئے پنجاب پولیس کو فنڈ جاری کردئے گئے ہیں جس میں پٹرول کی مد میں 53کروڑ 30لاکھ روپے ،کھانے پینے کے لئے 13کروڑ 30لاکھ ،پلانٹ اینڈ مشینری میں 15کروڑ،سٹیشنری کیلئے3کروڑ کے فنڈز جاری ہوئے ہیں اور 35کروڑسےزائدکےفنڈزسپیشل فورس کی عدم تعیناتی پردیگرہیڈزپرخرچ ہونگے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو11کروڑکےفنڈز سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے ،پٹرول 9کروڑ 88لاکھ،کھانے پینے کیلئے2کروڑ 30لاکھ اور پلانٹ اینڈ مشینری میں 2کروڑ 45لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے، اس کے ساتھ فیصل آبادکیلئے 5کروڑ ،ملتان پولیس کیلئے 1.5 کروڑ روپے ،گوجرانوالہ اور راولپنڈی پولیس کے لئے اڑھائی اڑھائی لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔