ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، لاہور سمیت مختلف شہروں سے 11 مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، لاہور سمیت مختلف شہروں سے 11 مبینہ دہشت گرد گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور سمیت مختلف شہروں سے 11 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹ، آئی ای ڈی اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ کارروائی لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں کی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer