اس سال ساڑھے نو کھرب روپے ٹیکس کلیکشن آسانی سے ہو جائے گی، ڈاکتر شمشاد کو امید

Doctor Shamshad Akhtar, City42, Customs day speech , Karachi Old Customs House
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اس سال نو اعشاریہ چار کھرب روپے کا ٹیکس کلیکشن ہدف پورا کرنے کی امید ظاہر کردی۔ ڈاکٹر شمشاد نے ایف بی آر سے ریفارمز کیلئے تجاویز طلب کر لی ہین اور وہ کسٹم ڈیوٹیز کو کم کر کے ون ونڈو آپریشن کو بہتر کرنا چاہتی ہیں۔

کسٹم کے عالمی دن پر کراچی اولڈ کسٹم ہاؤس میں سجائی گئی پروقار تقریب سے خطاب میں نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر  نے کہا کہ بارڈر تجارت کےفروغ میں کسٹمز کا اہم کردار ہے۔پہلے ڈیوٹیز بہت زیادہ تھیں، اب کم کی ہیں۔ اور سہولت بھی دی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمشاد اختر نے 9 عشاریہ 4 کھرب روپے ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی اُمید ظاہر کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے مشاورت کا عمل پانچ ماہ سے جاری ہے۔ بورڈ کے ممبران کی تجاویزلی گئی ہیں۔ اصلاحات میں چیئرمین ایف بی آر بھی آن بورڈ ہیں۔
کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ عبدالباسط عباسی نے کہا کہ سات ماہ میں ادارے نے ایک ہزار کیسز میں ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی ہیں۔
کسٹمزحکام کا کہنا تھا کہ دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوششیں جاری ہیں۔