ایک لاٹری نے ملازم کی زندگی بدل دی

Lottery change the life of Coffee shop worker
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کافی شاپ پر کام کرنے والے ملازم کی ایسی لاٹری نکلی کہ اس کی زندگی پوری طرح بدل گئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رسل ریز نامی کافی شاپ کے منیجر نے یو اے ای کے لکی ڈرا میں 15 ملین درہم (33 کروڑ روپے) جیت لیے، انہیں 2023 کا پہلا کروڑ پتی شخص قرار دیا گیا ہے۔کروڑ پتی بن نے 333 روپے لاٹری کے ٹکٹ پر خرچ کیے اور ان کے لیے 15 نمبر لکی ثابت ہوا۔

لاٹری جیتنے والے شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  14 جنوری کی صبح 7 بجکر 22 منٹ پر ٹکٹ خریدا اور رات 12 بجکر 45 منٹ پر مجھے کال موصول ہوئی تھی اس رات میری نیند ہی اڑ گئی تھیں۔

رسل ریز نے کہا کہ ’جیتنے کے بعد سب سے پہلے اپنے بھائی کو گلے لگایا تو اس نے کہا کہ تم مجھ سے مذاق کررہے ہو، میری اہلیہ بھی ان میں شامل تھیں جنہیں سب سے پہلے اطلاع دی گئی وہ بھی میری بات پر یقین نہیں کررہی تھیں۔‘

شہری نے مزید کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ میں 15 ملین درہم جیت چکا ہوں ان پیسوں سے میں مالی طور پر مستحکم ہوجاؤں گا۔


 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر