ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

Mohammad Rizwan,birth of third daughter,City42
کیپشن: Mohammad Rizwan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش،ٹوئٹر پر پی ایس ایل 8 کی فرنچائز ملتان سلطانز نے رضوان کی جرسی  جیسی چھوٹی جرسی  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع  دی اور اپنے کپتان کو مبارکباد پیش کی۔

 فرنچائز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے اضافے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

دوسری جانب سے اسپورٹس منیجر طلحہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

 محمد رضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی  مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔