لاہور ہائیکورٹ :احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا گیا

The court restored Ahmed Owais to the post of Advocate General Punjab.
کیپشن: Ahmed Awais, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہائیکورٹ  میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے احمد اویس کو  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ لاہور نے نگراں حکومت کا صوبائی ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے احمد اویس کی بحالی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کو 30 جنوری کی صبح 10 بجے کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے،حامد خان ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ کو بتایا کہ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کا الیکشن ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بطور چیئرمین یہ الیکشن کروانا ہے۔

 جسٹس عاصم حفیظ نے استفسار کیا کہ کہاں لکھا ہے ایڈووکیٹ جنرل کے بغیر پنجاب بار کا الیکشن نہیں ہوسکتا، پنجاب بار الیکشن کے رولز دکھائیں کہ جس میں انتخابات کاطریقہ کار واضح ہے،اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر حسن خالد رانجھا نے کہا کہ نئے لاء افسران تعینات کردیئے ہیں جبکہ نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو عہدے سے ہٹایا ہے۔

 جسٹس عاصم حفیظ نے یہ بھی کہا کہ میرےخیال میں یہ اعزازی عہدہ ہوتا ہے جس کی گورنر تعیناتی کرتا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ نگران حکومت کے پاس کتنا مینڈیٹ ہے، مناسب یہ ہے کہ اس کیس کو پیر کیلئے رکھ لیں، اس دن کیس سن لیں گے۔

 حکومتی وکیل نے کہا کہ پنجاب بار کونسل کا الیکشن پیر کیلئے کر دیں، یہ پنجاب بار کونسل کے انتخاب کو جواز بنا کر بحال ہونا چاہتے ہیں،عدالت عالیہ کے جج کا کہنا تھا کہ کیا انہیں پنجاب بار کونسل کے الیکشن کیلئے ہٹاہا گیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر