ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز  کل وطن واپس پہنچیں گی  

Maryam nawaz,Return Pakistan,Tomorrow,City42
کیپشن: Maryam nawaz,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیف آرگنائزر مریم نواز  کل11 بجے دبئی کے بجائے ابوظہبی سے وطن واپس روانہ ہونگی۔

مریم نواز پی آئی اے کی پرواز 264 کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پر 3 بجے پہنچے گی،مریم نواز کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ٹکٹ کنفرم ہوگئی،مریم نواز شریف کے ہمراہ عدنان خان اور روما بی بی بھی سفر کریں گے ۔

 قبل ازیں مریم نواز کی دوبئی سے بعذریہ پرائیویٹ جیٹ آمد کی اطلاعات تھیں،مریم نواز و دیگر کو سیٹ نمبر اے ون ،سی ون اور ڈی ون کنفرم ہوئیں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا لاہور ائیرپورٹ پر تاریخی استقبال ہو گا ،ن لیگ کے سئینر وفاقی وزرا ائیرپورٹ پر مریم نواز کا استقبال کریں گے ،پنجاب کے مختلف اضلاع کے کارکنان  جبکہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف بڑی ریلی کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچیں گے ۔

احسن اقبال بھی بڑے قافلے کے ساتھ لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے،فیصل آباد کے لیگی کارکنان بھی 3 بجے تک ائیرپورٹ پہنچیں گے، مریم اورنگزیب اور دیگر وفاقی وزراء لاہور پہنچ چکے ہیں۔ مریم نواز ائیرپورٹ سے باہر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی۔ لاہور ائیرپورٹ کی سیکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے بھی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ۔مریم نواز کارکنوں کو ن لیگ کے قائد نواز شریف کے خصوصی پیغام سے بھی آگاہ کریں گی۔