وزیر اعلیٰ پنجاب میو ہسپتال پہنچ گئے، تشدد کی شکار بچی کو انصاف کی یقین دہانی

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اچانک میو ہسپتال پہنچ گئے۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے سرجیکل ٹاور میں زیر علاج گھریلو ملازمہ مریم کی عیادت کی،  تشدد کا نشانہ بننے والی مریم کی خیریت دریافت کی اور  بچی کو دلاسہ دیتے ہوئےانصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بچی( مریم) وزیر اعلی محسن نقوی کو تشدد اور آگ لگانے کا واقعہ سناتے  ہوئے رو پڑی۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی کو حوصلہ دیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔محسن نقوی نے بچی سے شفقت کا اظہار کیا اور وعدہ کیا کہ آپ پر ظلم کرنے والے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے مریم کے علاج کے بارے میں دریافت کیا ۔

محسن نقوی نے مریم کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ مریم کے علاج معالجے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے جبکہ ڈاکٹروں کو مریم کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ۔
 نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی مریم کی والدہ سکینہ بی بی سے بھی ملاقات کی اور انہیں تسلی دی اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  مریم پر تشدد اور جلانے کا واقعہ پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے -بچی مریم کے ساتھ انصاف ہو گا، ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے - کیس پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا اور دوبارہ بھی آپ کے پاس آوں گا۔  نگران صوبائی وزراء  ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر، سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ بھی ہمراہ تھے ۔