وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نگران کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا

Punjab Cabinet Meeting
کیپشن: Caretaker Punjab Government
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی  نے کل نگران کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا۔

کابینہ کا پہلا اجلاس کل  ایوان وزیر اعلی پنجاب میں ہوگا۔اجلاس میں تمام صوبائی نگران وزرا اور محکموں کے سیکرٹریز شرکت کریں گے۔کابینہ کے اجلاس میں صوبائی محکموں کے اہم امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا ۔

اجلاس میں صوبے کی گوڈ گورننس اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ ہو گی۔

خیال رہے کہ  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نےنئے8 وزراء کو محکمے الاٹ کردیئے ہیں، ایس ایم تنویر کو محکمہ انرجی اور محکمہ انڈسٹریز دیا گیا ہے،ڈاکٹر جاوید اکرم کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر الاٹ کیا گیا ہے، ابراہیم مراد کو محکمہ بلدیات ، بلال افضل کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، ڈاکٹر جمال ناصر کو محکمہ پرائمری ہیلتھ دیا گیا ہے۔ 

اسی طرح منصور قادر کو محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکولز ایجوکیشن، سید اظفر علی ناصر کو محکمہ اوقاف اور زکوۃ،عامر میر کو محکمہ اطلاعات الاٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر