محکمہ بلدیات کا قلمدان سنبھالتے ہی ابراہیم حسن مراد کا بڑا اعلان

محکمہ بلدیات کا قلمدان سنبھالتے ہی ابراہیم حسن مراد کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے محکمہ بلدیات کا قلمدان سنبھال لیا ،،قلمدان سنبھالتے ہی ابراہیم حسن مراد نے سرکاری مراعات نہ لینے کا بڑااعلان کر دیا۔

صوبائی وزیربلدیات نے کسی بھی قسم کی سرکاری مراعات استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے سرکاری گاڑی اور تنخواہ نہیں لوں گا۔ ابراہیم حسن مراد نے چارج سنبھالنے کے بعد لوکل گورنمنٹ آفس کا دورہ کیا اور سرکاری مراعات استعمال نہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے.

سیکرٹری بلدیات سید مبشرحسین نے وزیربلدیات ابراہیم مراد کو محکمانہ امور اور لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیربلدیات ابراہیم مراد نے ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیربلدیات کا کہنا ہے سالڈویسٹ مینجمنٹ، پارکنگ کمپنیوں اور کیٹل مارکیٹس کے مینجنگ ڈائریکٹرزسے بھی بریفنگ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیر شہریوں کو میونسپل سروسز کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔