ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شاندار کیریئر پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وقار یونس نے ثانیہ مرزا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ثانیہ کے بارے میں جب سوچتے ہیں تو کیا الفاظ ذہن میں آتے ہیں۔
وقار یونس نے لکھا کہ جذبہ، ثابت قدمی اور سخت محنتی کے الفاظ میرے ذہن میں آتے ہیں۔
What words come to mind when one think of Sania? For me it’s Passion,Perseverance and sheer Hard Work. Congratulations @MirzaSania on an outstanding career and all the Best in your second innings #Legend #Tennis #Champion♥️ @AustralianOpen pic.twitter.com/4w1d3eVgAL
— Waqar Younis (@waqyounis99) January 27, 2023
انہوں نے لکھا کہ غیر معمولی کیریئر پر ثانیہ مرزا کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وقار یونس نے ثانیہ مرزا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ آج ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی تھی جو کہ ان کے کیریئر کا آخری گرینڈ سلم تھا۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا آئندہ ماہ دبئی میں ایونٹ کھیل کر ریٹائر ہو جائیں گی۔