ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز میں اضافہ،وزیر اعلی پنجاب نے شہریوں سے اہم اپیل کر دی

chief minister punjab
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ز اہد چوہدری)کورونا وائرس کی حالیہ لہر پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا تشویش کا اظہار ، وزیر اعلیٰ نے کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کروانے اور بوسٹر ڈوز لگوانے سمیت شہریوں پر زور دیا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ایس او پیز پر عمل کریں اوراپنی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے اور ماسک کا استعمال ہر شہری کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔شہری کورونا ویکسین اوربوسٹرڈوزہرصورت لگوائیں۔کورونا کا پھیلاؤ ر وکنے کیلئے پہلے کی طرح اب بھی عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔