(ویب ڈیسک) شوگر انسانی جسم میں اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم انسولین کا استعمال چھوڑ دیتا ہے، انسولین جسم میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے لیکن شوگر ہونے کی ایک اور بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
سبھی جانتے ہیں کھانا صحت کیلئے اہمیت کا حامل ہے مگر کھانا کھانے کے کچھ اصول بھی ہوتے ہیں،رات میں کھانا کھاتے ہی سونے کی عادت مہنگی پڑ سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ہیلتھ میگزین میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق نے ایسے افراد کیلئے جو دن بھر کی مصروف زندگی کے بعد رات میں کھانا کھاتے ساتھ ہی بستر کا رخ کرتے ہیں اور سو جاتے ہیں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مصروف زندگی کے باعث صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے اور ایسے افراد میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
کھانا کھانے کے فوراً بعد سونے سے متعلق نئی تحقیق میں سپین کے 845 نوجوانوں کو شامل کیا گیا جنہوں نے رات گئے سونے سے پہلے کھانا کھایا جس کے باعث ان میں میلاٹونن لیول کی سطح بلند رہی، رات دیر سے کھانے کی وجہ سے ان کی انسولین کی سطح کو کم کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کر بلند کرنے کا باعث بنا، کیونکہ انسولین خون مٰیں شکر کی سطح کو کم کرنے کا کام کرتی ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے بلڈشوکر لیول بڑھتا ہے۔
میلاٹونن کی اعلیٰ سطح اور کھانے کی مقدار دیر سے کھانے سے وابستہ افراد میں انسولین کے اخراج میں خرابی اور بلڈ شوگر لیول کو متاثر کرنے کی وجہ بنتی ہے،تحقیق سے محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ رات دیر سے کھانا کھانے سے بلڈشوگرمتاثر ہوتی ہے جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار ہونے کا سبب بنتی ہے۔
تحقیق کے مطابق شوگر کی پہلی علامت پیاس کا زیادہ محسوس ہونا ہے، انسان شعوری طور پر شدید پیاس محسوس کرنے لگتا ہے، اس کے ساتھ اس کا حلق بھی خشک ہو جاتا ہے، اور پیاس بدستور بڑھتی چلی جاتی ہے، اگرچہ آپ روزانہ دو لٹر پانی پیتے ہوں۔
شوگر بڑھ جانے کے بعد انسان شدید تھکاوٹ محسوس کرتا ہے جو آرام یا یا پوری نیند لینے بھی ختم نہیں ہوتی، بلکہ اس میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔جسم میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خون سے گلوکوز کی مقدار خلیوں تک جب نہیں پہنچتی تو اس سے تھکاوٹ ہوتی ہے۔تھکاوٹ کی علامتوں میں جسم کا بے جان محسوس ہونا، روزمرہ کے کام کرنے میں دشواری محسوس کرنا، مایوسی یا افسردگی محسوس کرنا، اگر ایسی علامات آپ کو تین ہفتوں سے زیادہ محسوس ہوتی ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔اس کے علاوہ ’چڑچڑاپن‘ ہے، اس سے بھی پتہ چلتا ہے کہ کوئی شخص شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔