ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن گیم کھیلنے سے روکنے پر سگے بیٹے نے خون کی ہولی کھیلی،پولیس کا انکشاف

 dr. naheed &her children
کیپشن: dr. naheed &her children
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری : پولیس نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں 4 افراد کو قتل کرنے  والا سگا بیٹا نکلا۔  آن لائن گیم  کھیلنےسے منع کرنے پر  ماں اور بھائی بہنوں کو سفاکی سے قتل کرڈالا ۔

پولیس کے مطابق کاہنہ  میں 14 سال کا لڑکا اور مقدمہ کا مدعی ہی قاتل ہے۔ ملزم نے فائرنگ کر کے ماں اور بھائی بہنوں کو قتل کيا اور جھوٹی کہانی سنائی۔

 پولیس حکام کے مطابق ملزم آن لائن گیم  کھيلتا تھا اور نفسياتی مسائل کا شکار ہے۔ زین نے گھر کی نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ رچایا تھا۔ ملزم کو گھر والے گیم کھیلنے سے منع کرتے تھے، جس پر ملزم نے گھر والوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 19 جنوری کو لاہور کے قریب کاہنہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں، چاروں افراد کو انتہائی قریب سے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ قتل کیے گئے افراد میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔ مقتولین کی شناخت ڈاکٹر ناہید سبطین، تیمور سلطان، ماہ نور اور فاطمہ جنت کے ناموں سے کی گئی تھی۔جن کی عمر 45 برس، جب کہ بیٹے کی عمر 22 اور بیٹیوں کی عمریں بالترتیب 15 اور 17 برس تھیں۔