ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنڈاموٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Honda motorcycle price in pakistan
کیپشن: Honda motorcycle
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سستی سواری اور مہنگی کر دی گئی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا،  موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافہ سیلز ٹیکس لگنے کی وجہ سے ہوا۔  سترہ فیصد سیلز ٹیکس سے 15ہزار روپے سے لیکر 44ہزار 500روپے تک اضافہ ہوا،  شہری قیمت میں اضافے سے شدید پریشان ہیں۔

ہنڈا کی موٹر سائیکل ایک بار پھر مہنگی ہو گئی،  سترہ فیصد سیلز ٹیکس لگنے کے بعد سی ڈی 70موٹر سائیکل 97ہزار 800 روپے، سی ڈی ڈریم ایک لاکھ 4500  روپے، پرائڈر ایک لاکھ 33،500روپے ہو گئی۔  سی جی 125 سی سی ایک لاکھ 56ہزار 900روپے کی ہوگئی جبکہ سی جی 125ایس ایک لاکھ 88ہزار کی ہوگئی۔ موٹر سائیکلیں مہنگی ہونی کی وجہ سے شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے کہتے ہیں کہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر پا رہی اب تو سائیکل پر ہی آنا پڑے گا۔
موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کاروبار کرنے والے حضرات بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے وعدے کیے مگر کچھ نہ ہو سکا، گروپ لیڈر الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسویس ایشن رانا سکندراعظم خاں بھی موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافے پر بول پڑے کہتے ہیں کاروبار مزید متاثر ہوں گے۔ موٹر سائیکل غریب کی سواری ہے جو دن بدن مہنگی ہوتی جا رہی ہے شہری حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer