فواد عالم کا سنچری کے بعد منفرد جشن کے پیچھے کیا راز ہے؟

فواد عالم کا سنچری کے بعد منفرد جشن کے پیچھے کیا راز ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مڈل آرڈربلے بازفواد عالم نے ہوم گراؤنڈ پرایک اورسنچری جڑ کرجہاں ناقدین کے منہ بند کردئیے وہیں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے دس سال ضائع ہونے کے پروپیگنڈے کا جواب بھی دیدیا۔
اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے فوادعالم کو لگاتارچاراننگزمیں خراب کارکردگی دکھانے پرٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ ان سے قسمت ایسی روٹھی کہ گیارہ سال تک مانی ہی نہیں۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ان کی واپسی ہوئی تووہ تین اننگز میں صرف اکیس رنزہی بناسکے لیکن مصباح الحق اوریونس خان نے ان کی ہمت بندھائے رکھی اوروہ پاکستان میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندارسنچری بنانے میں کامیاب رہے۔
جنوبی افریقا کیخلاف کراچی میں ہونے والے میچ میں بھی فواد عالم لکی رہے، ان کے دوکیچز ڈراپ ہوئے جبکہ اڑتیس بارگیندان کے گلوزکولگی لیکن کسی کے ہاتھ میں نہ گئی۔ فواد عالم دوہزارنو میں ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرتے رہے لیکن کسی نہ کسی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ جس پر ان کے حق میں اور پی سی بی کیخلاف خوب پروپیگنڈا بھی کیا گیا، انضمام الحق پر کڑی تنقید کی گئی لیکن فواد عالم نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اس پروپیگنڈے کو مستردکردیا اورکہا کہ وہ قیمتی سال ضائع ہونے پر پریشان نہیں، وہ اب ٹیم میں ہیں توان کاسارافوکس پرفارمنس پر ہے۔

فوادعالم نے آٹھ نصف سنچریاں بنائی ہیں اوراپنے سترہ سال سے طویل فرسٹ کلاس کریئرمیں اڑتیس سنچریاں اور اکسٹھ نصف سنچریاں اسکورکی ہیں۔

سیلیبریشن کے حوالے سے سوال پر فواد عالم کا کہنا تھا کہ ارتغرل جیت کے بعد گھوڑا اٹھاتا ہے اسی لیے ایسی سلیبریشن کی۔ یاد رہے کہ فواد عالم نے دورہ نیوزی لینڈ میں بھی سنچری سکور کرنے کے بعد سجدہ شکر کرنے کے بعد ڈرامہ سریل ارتغرل غازی کے مشہور کردار’ ارتغرل‘ کے جشن منانے کے انداز کو اپنایا اور بالکل اسی طرح آج کراچی ٹیسٹ میں بھی سنچری سکور کرنے کے بعد ایسے ہی اپنی شاندار اننگز کو سلیبریٹ کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer