(سعید احمد سعید) ریلوے کمپیوٹر سسٹم کے بند ہونے کا معاملہ مزید سنگین ہوگیا، کمپیوٹر ڈیٹا بھارتی ہیکروں کی نظروں میں آگیا۔
پاکستان ریلوے کے آئی ٹی ایکسپرٹس نے سر جوڑ لیے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے مسلہ جلد حل کرنے اور سسٹم کو ہیکرز سے بچانے کا ٹاسک دے دیا۔ 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریلوے آئی ٹی افسران مین سرور میں بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے اور اسکے حل میں تاحال ناکام ہیں۔
آئی ٹی ایکسپرٹ نے ریلوے آئی ٹی سسٹم میں ہیکنگ کے خدشات کا اظہار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سرور کا سافٹ ویئر بھی خراب ہو گیا، سافٹ ویئر میں خرابی اور ڈیٹا غائب ہونا ہیکنگ کی وجہ بن سکتا ہے، سافٹ ویئر خراب ہونے سے گزشتہ 3ماہ کا ڈیٹا غائب ہو گیا۔
دوسری جانب ریلوے حکام نے ڈیٹا ری سٹور کرکے بیک اپ سسٹم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بیک اپ پر سسٹم چلانے کے باوجود ٹکٹوں کی ریزرویشن میں مشکلات درپیش ہیں۔۔ ڈیٹا کی مکمل ریکوری تک ٹکٹوں کی ریزرویشن میں مشکالت رہیں گئیں۔بیک اپ پر سسٹم چلانے کے بعد سافٹ ویئر میں خرابی اور ہیکنگ کی وجوہات تلاش کی جائیں گئیں۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔