ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق کی پنجاب سے نیپرا میں صوبائی اختیارات واپس لینے کی کوشش

وفاق کی پنجاب سے نیپرا میں صوبائی اختیارات واپس لینے کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وفاق کی پنجاب سے نیپرا میں صوبائی اختیارات واپس لینے کی کوشش، محکمہ توانائی پنجاب نے نیپرا کے قوانین میں چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کردی، وفاق نے نیپرا میں ممبر کی تعیناتی کے لیے صوبائی اختیارات ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاق نے نیپرا قوانین میں صوبائی حکومت کے اختیارات کی بجائے وفاق کو اختیارات دینے کی سفارش کی، جس پر کیبنٹ ڈویژن نے باقاعدہ پنجاب حکومت کا آگاہ کیا۔  جس پر زرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے نیپرا میں ممبر کی تعیناتی پر آنے اختیارات ختم کرنے پر بھرپور احتجاج کیا ہے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ توانائی پنجاب نے نیپرا سیکشن 3 میں وفاق کو یہ اختیارات دینے سے انکار کردیا ہے۔ جس پر پنجاب کابینہ نے بھی محکمہ توانائی کی سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے نیپرا کے قوانین میں ترامیم کی مخالفت کی ہے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer