ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایم این اے کی چوری پکڑی گئی

سابق ایم این اے کی چوری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جعل سازی پکڑی گئی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق جمشید دستی پر الزام تھا کہ انہوں نے وکالت کے سالِ اول کے امتحان میں اپنی جگہ کسی دوسرے امیدوار کو بٹھایا تھا۔ انہوں نے گزشتہ برس بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے وکالت (ایل ایل بی پارٹ ون) کا امتحان دیا تھا۔

جعلسازی کا الزام لگنے پر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی جس نے ابتدائی انکوائری کے بعد قرار دیا ہے کہ جمشید دستی نے جعلسازی سے امتحان پاس کرنے کی کوشش کی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer