(عابد چودھری)شہر کی میں امن امان کی فضا کو بدامنی اور جرائم کی لپیٹ میں ہے،ایسی ایسی وارداتیں رونماں ہورہی ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، جنسی ہراسانی،بدفعلی اور زیادتی کی سنگین وارداتوں نے خواتین،بچوں میں خوف ودہشت کی نئی لہر پیدا کردی۔شہری باہر تو کیاگھروں میں بھی غیرمحفوظ ہوکررہ گئے ہیں،مسیحا کے روپ چھپے درندہ صفت انسان نے نرس کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق زیادتی کا لرزہ خیزواقعہ لاہور میں سول لائنز کے علاقہ جیل روڈ پیش آیا، نوکری کاجھانسہ دے کر ڈاکٹر نے نرس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ڈاکٹربلال نے ایل ایچ وی نرس کو فلیٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون سے زیادتی کے الزام میں ڈاکٹر بلال گرفتارکرلیاگیا،پولیس نے متاثرہ خاتون کوطبی معائنے کے لئےہسپتال منتقل کر دیا،پولیس کو بیان دیتے ہوئےمتاثرہ خاتون کا کہناتھا کہڈاکٹر بلال نےملازمت دلوانے کے بہانے بلایا۔
زیادتی کاشکارہونے والی نرس مقدمہ درج کراتےمزید کہاکہ ڈاکٹر بلال نے نشہ آور چائے پلا کر زیادتی کی،ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر بلال اور نرس نسیم سروسز ہسپتال میں اکٹھےٹریننگ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ زیادتی کی ایک واردات شاہدرہ کے علاقے لالہ زار کالونی پیش آئی جہاں چار ڈاکوؤں نے ڈاکے کے دوران خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانےکے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا،فیروزوالہ لالہ زار کالونی مرزا عمر کے گھر خاتون خانہ اکیلی تھی کے چار ڈاکو آگے۔ڈاکوؤں نے پہلےخاتون سےزیادتی کی اور بعد میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
لرزہ خیزواردات میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت "مبینہ" کے نام سے ہوئی ۔ ڈاکو گھر سے طلائی زیورات اور پانچ لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے ۔شاہدرہ پولیس کرائم کنڑول کرنے میں برئی طرح ناکام نظر آرہی ہے۔ پولیس نے شک کی بنا پر 3مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔