(قذافی بٹ) سینٹ انتخابات کے لئے جوڑ توڑ, ن لیگ کےایک اور رکن وزیراعلیٰ پنجاب کے کیمپ میں پہنچ گئے،3 دنوں میں تیسرےلیگی رکن نےعثمان بزدارسے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب متحرک ہیں، ن لیگ کےایک اور رکن وزیراعلیٰ کے کیمپ میں پہنچ گئے، تین دنوں میں تیسرے لیگی رکن نے عثمان بزدار سےملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےمسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے ملاقات کی، محمد ارشد نےوزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ عثمان بزدار نے ان کوحلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لئےموقع پر ہی احکامات جاری کئے،ان کا کہناتھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باؤز ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے،عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں،میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں،عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں،منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے,اڑھائی برس میں صرف خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے,پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرکا ٹولہ ہے, یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں,اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں,لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے,پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔
عثمان بزدارکا مزید کہناتھا کہ اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں،اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت مدت پوری کرے گی، وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنمامحمد ارشد کا کہناتھا کہ آپ نے ہمیشہ ہمارے مسائل حل کئے ہیں،جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔