سٹی 42: حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری ،پٹرول اور ڈیزل پراوایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق پٹرول پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے فی لٹر اضا فہ کیا جائے گا ،سمری میں پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے ، ہائی سپیڈڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45پیسے ،لائٹ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 50 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، پٹرول پر او ایم سی مارجن 2روپے 81پیسے سے3 روپے 26پیسے کرنے،پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3روپے 70پیسے سے 4روپے 28پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز ہے جبکہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2روپے 81پیسے سے 3روپے 26پیسے کرنے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3روپے 12پیسے سے 3روپے 62پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔