ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹائل ایوارڈ میلہ‘ احد رضا، عائشہ عمر، ماہرہ خان چھا گئے

اسٹائل ایوارڈ میلہ‘ احد رضا، عائشہ عمر، ماہرہ خان چھا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) پانچواں اسٹائل ایوارڈز میلہ گزشتہ روز شاندار انداز میں سجایا گیا، اس موقع پر فلم ٹیلیویژن اور فیشن سے جڑے فنکاروں کی کہکشاں زمین پر اتر آئی تھی جبکہ یہ اسٹائل ایوارڈز احد رضا میر، عائشہ عمر اور ماہرہ خان کے نام رہا۔

فلم اسٹار ریما، میرا، زیبا بختیار، ثنا فخر، میرا سیٹھی، ہانیہ عامر، سونیا حسین، سجل علی، مائرہ خان فاخر، زالے سرحدی، بشری انصاری، خوش بخت شجاعت، سلطانہ صدیقی، طاق امین، گورنر سندہ عمران اسماعیل، غنا علی، فرحین اقبال، ماہرہ خان، عفت عمر اور دیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کرکے رنگ بکھیرے۔

  کمپیئرنگ کے فرائض نامور اداکار عدنان صدیقی اور اور منجھی ہوئی اداکارہ آمنہ شیخ نے انجام دیے، نامور اداکار احسن خان، سارہ لورین، عروہ حسین، فرحان سعید اور زارا نور عباس نے دلکش رقص پیش کیے اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار ابرار الحق نے نچ پنجابن نچ پر سب کو نچادیا۔ انہوں نے دیگر مشہور گیت بھی گائے اور محفل لوٹ لی۔

 بہترین اسٹائلش ٹیلی ویژن اداکار میکال ذوالفقار، بہترین اسٹائلش ٹیلی ویژن اداکارہ سونیا حسین، بہترین اسٹائلش فلم اداکارہ ماہرہ خان، بہترین فلم اداکار احد رضا میر، بہترین اسٹائلش آئکون عائشہ عمر، سدا بہار اسٹائلش اداکارہ فلم اسٹار ریما، بہترین اسٹائلش گلوکار عاصم اظہر کو قرار دیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer