ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں آٹا بحران پر قابو پالیا گیا

شہر میں آٹا بحران پر قابو پالیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) آٹا چکی مالکان کی جزوی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی، لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے زبردستی آٹا چکیاں کھلوا رہے ہیں۔

شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کےساتھ ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹے کا بیس کلو کا تھیلا دستیاب ہونا شروع ہوگیا، تاہم ضلعی انتظامیہ اور آٹا چکی مالکان کے مابین ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی، تاہم بہت سے علاقوں میں آٹا چکی مالکان نے ہڑتال سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اپنا کاروبار شروع کردیا ہے۔ چکی کا آٹا اڑسٹھ روپے سے ستر روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

آٹاچکی مالکان کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ جب تک آٹا چکی مالکان کو چکیوں تک گندم فراہم نہیں کرے گی اس وقت تک پینتالیس روپے فی کلو میں آٹا فروخت نہیں کرسکتے جبکہ جوچکیاں کھلی ہیں انکے مالکان کو ضلعی انتظامیہ نے ہراساں کیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ چکی کا معیاری آٹا خریدنے کے لیے خوار ہو رہے ہیں کیونکہ بیشتر چکیاں بند ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت آٹا چکی مالکان کے مسئلے کو حل کرے۔

لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کےعہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہیں سرکاری گندم فراہم نہیں کی گئی جسکے باعث وہ سستا آٹا فروخت نہیں کرسکتے۔