اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے

اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) پروموشن اور پے پروٹیکشن کے مطالبات لیے اساتذہ ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے، کہتے ہیں اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو دس فروری کو سیکرٹریٹ کا گھراؤ کریں گے۔

حکومت کی جانب سے اساتذہ سے کیے گئے وعدے وفا نہ ہوسکے، دیال سنگھ کالج کے سینئر اساتذہ ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آگئے۔ پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے احتجاج میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج ضلعی سطح پر احتجاج کیا گیا۔ حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مطالبات منظور کیے جائیں۔

پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے ممبران نے حکومت کو دس فروری تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو وہ سیکرٹریٹ کا گھراؤ کریں گے۔