ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سات سالہ پرانا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ

سات سالہ پرانا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : پنجاب حکومت کے مجوزہ منصوبے تھیم پارک ، جدید ویجیٹیبل مارکیٹ ، ماڈل کیٹل مارکیٹ کے لئے اراضی  دریائے رواوی کے فرنٹ زون سے نکالنے کا معاملہ ، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کل پانچ ہزار کنال اراضی کو ریور راوی فرنٹ منصوبے سے نکالنے کا اہم فیصلہ کرے گی ۔

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کل پانچ ہزار کنال اراضی کو ریوری راوی فرنٹ منصوبے سے نکالنے کا اہم فیصلہ کرے گی ۔ ریور راوی فرنٹ منصوبہ حکومت پنجاب نے 2013 میں شروع کیا تھا ۔ منصوبے کے لئے فیز ون میں44 ہزار کنال پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا ہے ۔ منصوبے کے لئے فروٹ ویجیٹیبل مارکیٹ کے لئے ایک ہزار چھ کنال12 مرلے اراضی موضع کھکوڈیر سے ڈی نوٹیفائی کرائی جائے گی ۔

تھیم پارک کے لئے  3868 کنال بارہ مرلے اراضی موضع سگیاں کلاوار ڈی نوٹیفائی کراوئی جائے گی ۔ ماڈل کیٹل مارکیٹ کے لئے 293 کنال اراضی موضع خوردپور سے ڈی نوٹیفائی کرائی جائے گی ۔ اراضی ڈی نوٹیفائی کرانے کا اہم ایجنڈا کل ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا
۔ اراضی کی ڈی نوٹیفکیشن کے حق میں فیصلہ پہلے ہی کمشنر لاہور ڈویژن کرچکے ہیں ۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer