چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکومت سے مدد مانگ لی

چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکومت سے مدد مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن: کرونا وائرس کا معاملہ ، چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکومت سے مدد مانگ لی۔ چین کے  علاقہ ووہان اور تانگشان میں پھنسے پاکستانی طالب علموں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

متاثرہ طالب علموں کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہونے سے خوراک کی بھی قلت ہورہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ہمیں پاکستان منتقل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔


طالب علموں نے اپیل کی کی ووہان سٹی کا مواصلاتی رابطہ باقی ملک سے منقطع ہے، ہمیں شہر سے باہر آنے جانے کی اجازت نہیں، جس کی وجہ سے خوراک کی کمی ہے، دیگر ممالک  اپنے طالب علموں کو واپس بلا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی ہمیں پاکستان منتقل کرنے کے لئے اقدامات کریں، طالب علموں کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی موجودگی میں یہاں رہنا مشکل ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer