جانوروں، پرندوں کی کمی، چڑیا گھرانتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت

جانوروں، پرندوں کی کمی، چڑیا گھرانتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور چڑیا گھر واحد تفریح گاہ ہے جہاں جانوروں اور پرندوں کی کمی کے باوجودروزانہ ہزاروں سیاح تفریح کی غرض سے آتے ہیں، گزشتہ کچھ عرصہ میں ہلاک ہونے والے جانوروں کی جگہ نئے جانوروں کی خرید سمیت متعدد جانوروں کے جوڑے مکمل نہ کیے جاسکے۔

لاہور چڑیا گھر میں یکے بعد دیگرے زرافہ، اونٹ، ہتھنی سوزی، شیر، چیتے، تیندوا اورہرنوں سمیت کئی جانوروں اور پرندوں کی اموات ہوئیں۔ گزشتہ کچھ سالوں سے بن مانس، دریائی گھوڑا، سفید گینڈاسمیت متعدد جانور اپنے ساتھیوں جبکہ کئی خالی گھروندے اپنے نئے مکینوں کے منتظر ہیں ۔

لاہور چڑیا گھرانتظامیہ اپنے وعدوں کے باوجود تفریح گاہ کے لیے نئے جانورنہ خرید سکی جس سے سیاحوں کو مایوسی ہورہی ہے، چڑیا گھر کی ایجوکیشن آفیسر کرن سلیم کے مطابق چڑیا گھر میں ابھی صرف ایک سو دس سپیشز کے جاندار موجود ہیں جن میں سے پرندوں کی تعداد سات سو سے زائد ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer