"ہاؤسنگ سکیم 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں نجی شعبے کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) سینیئر وزیر عبدالعلیم خان سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزآف پاکستان "آباد" کے اراکین کی ملاقات ہوئی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں نجی شعبے کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

گلبرگ پارٹی آفس میں ہونیوالی ملاقات میں گوہراعجاز، اکبرشیخ، ایوب اظہر، شیرازمنوں، کامران شجاع اورساجد سعید شامل تھے۔ وفد نے عبدالعلیم خان کو بتایا کہ ہماری ایسوسی ایشن اداروں سے مسلسل رابطےمیں ہےاورنجی ہاؤسنگ سوسائٹیزاورتعمیرات کے شعبے میں درپیش مسائل اجاگر کیے جارہے ہیں۔  عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کم آمدنی والوں بالخصوص غریب طبقے کو اپنے گھروں کا مالک بنانا چاہتے ہیں اورانہیں اپنی چھت کی فراہمی کیلئے کم سےکم قیمت میں گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر مختلف پہلوؤں سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں گھروں کی تعمیر بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہمیں مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ سینئروزیر نے کہا کہ تعمیراتی اور ہاؤسنگ کے شعبے میں نئے چیلنجزدرپیش ہیں اور شہری اداروں کیلئے نئے بائی لاز کی تشکیل اور دیرپا منصوبہ بندی پر کام شروع ہے۔ اب ہمیں کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کیلئے کام کرنا ہوگا۔

 انہوں نے "آباد" کے اراکین سے کہا کہ وہ ہاؤسنگ کے شعبے میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے آگے بڑھیں اور ایسی تجاویز دیں جن پر عمل کر کے ہاؤسنگ انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے پیشرفت کی جا سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer