ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: City42 - Sahiwal Incident JIT
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد علی) سانحہ ساہیوال کی انکوائری کے حوالے سے جے آئی ٹی نے عوام سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا، مزید شواہد اکٹھے کرنے کیلئے پنجاب پولیس نے اشتہارات بھی جاری کر دیئے۔

  پنجاب پولیس نے واقعے بارے معلومات رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 28 جنوری تک اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں، فوٹیج یا کوئی اور ثبوت جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے۔

اشتہارمیں یقین دہانی کرائی گئی ہےکہ ثبوت یا فوٹیج دینے والوں کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔ اس سے قبل جےآئی ٹی 13 عینی شاہدین کے بیان قلمبند کر چکی ہے۔ مزید شواہد اکٹھے کرنے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے اشتہارات جاری کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین بچے بھی زخمی ہوئے۔
 

Sughra Afzal

Content Writer